اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muslim Intellectuals Meeting In Ahmedabad احمدآباد میں ویژن 2030 کے تحت مسلم دانشوروں کی جانب سے میٹنگ کا اہتمام - Ahmedabad News

ویژن 2030 میٹنگ کے کوآرڈینیٹر مصطفیٰ کھیڈو ورا نے کہا کہ مسلم برادری کے بے شمارمسائل ہیں، جن میں خاص طور سےتعلیم، صحت، اسکالرشپ،اوقاف کے مسلے کو کیسے حل کر قوم کی ترقی کس طرح کی جا سکتی ہے اس کا منصوبہ بنانے کے لیے اس میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔

مسلم دانشوروں کی جانب سے میٹنگ کا اہتمام
مسلم دانشوروں کی جانب سے میٹنگ کا اہتمام

By

Published : Mar 12, 2023, 10:38 PM IST

مسلم دانشوروں کی جانب سے میٹنگ کا اہتمام

ریاست گجرات کے دالرحکومت احمدآباد کے ریو بینکویٹ میں ویژن 2030 کے تحت مسلم دانشوں کی جانب سے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں گجرات کی مشہور سماجی تنظیموں و این جی او کے عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی،اس اہم اور غیر معمولی میٹنگ میں مسلم مسائل اور ان کے حل کے مختلف پہلؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا،اور اس کے لئے حکمت عملی بھی وضح کی گئی۔ ویژن 2030 میٹنگ کے کوآرڈینیٹر مصطفیٰ کھیڈو ورا نے کہا کہ مسلم برادری کے بے شمارمسائل ہیں، جن میں خاص طور سےتعلیم، صحت، اسکالرشپ، اوقاف کے مسلے کو کیسے حل کر قوم کی ترقی کس طرح کی جا سکتی ہے اس کا منصوبہ بنانے کے لیے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں سنی مسلم وقف کمیٹی، جمعیت علماء ہند، جماعت اسلامی ہند جیسی تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی- مسلم دانشورں نے مسلم مسائل کے حل کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس تعلق سے پروگرام کے کنوینر پروفیسر عقیل علی سیدنے کہا مسلم برادری کے لوگ اب تک اقتصادی، سماجی، تعلیمی ،سیاسی میدان میں مضبوط نہیں ہیں، ان میں بیداری پیدا کرنے اور انہیں ان میدانوں میں آگے بڑھنے کے لیے کچھ کرنے کی ضرورت ہے،مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد تعلیم اور روزگار میں کیسے آگے بڑھ سکیں اس کے لیے روڈ میپ بنانے کا کام ہم کر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایجیوکیشن پالیسی کے تحت ہمارا سماج کیسے ترقی کر سکتا ہے اس مسئلہ پر ہم نے اس میٹنگ میں بات چیت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details