اردو

urdu

ETV Bharat / state

Meeting of Jamiat Ulema and Ahmedabad Police: عید الاضحیٰ اور رتھ یاترا کے پیش نظر جمعیت العلماء اور پولیس کی میٹنگ

عید الاضحیٰ اور 145 ویں رتھ یاترا کے پیش نظر احمدآباد میں جمعیت العلمائے ہند گجرات یونٹ اور احمدآباد کے پولس افسران کے درمیان میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ Eid ul Adha and Rath Yara

By

Published : Jun 30, 2022, 2:24 PM IST

Meeting of Jamiat Ulema and Ahmedabad police
عید الضحیٰ اور رتھ یارا کے پیش نظر جمعیت العلماء اور پولیس کی میٹنگ

دو تہواروں کے ایک ساتھ آنے کے پیش نظر گجرات کے شہر احمدآباد میں جمعیت العلماء اور احمدآباد کے پولس افسران کے درمیان میٹنگ ہوئی جس میں امن و امان و بھائی چارے کے ساتھ رتھ یاترا کا تہوار منانے کی اپیل کی گئی۔ Meeting of Jamiat Ulema and Ahmedabad Police

عید الضحیٰ اور رتھ یارا کے پیش نظر جمعیت العلماء اور پولیس کی میٹنگ

اس تعلق سے احمدآباد کے جوائنٹ پولس کمشنر راجیندر اساری نے کہا کہ یکم جولائی کو رتھ یاترا اور دس روز بعد عید الضحی کا تہوار ہے جس کے لیے احمدآباد پولس نے سخت پولس انتظامات کئے ہیں، خاص طور سے رتھ یاترا کے لیے احمدآباد میں 25 ہزار پولس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ جوائنٹ پولیس کمشنر نے کہا کہ رتھ یاترا کا تہوار قومی اتحاد و اخلاص کے ساتھ منایا جائے اس کے لیے ہم نے جمعیت العلماء کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جمعیت العلمائے ہند گجرات یونٹ کے جنرل سکریٹری نثار احمد انصاری نے کہا تہوار، تہوار ہوتا ہے چاہے رتھ یاترا ہو یا عیدالاضحیٰ، اس ملک میں مختلف مذہب کے لوگ رہتے ہیں اور ہر تہوار کو ایک ساتھ مل کر مناتے ہیں ایسے میں رتھ یاترا کا استقبال بھی مسلم برادری کے لوگوں جگہ جگہ کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details