احمدآباد: ریاست گجرات کے احمدآباد کے جوہا پورہ کے گاندھی ہال میں واقع جامعہ ابن عباس کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں 40 جوڑے ازدواجی زندگی سے منسلک ہوگئے۔ شادی شدہ جوڑے کو دعائیں دینے کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں نے اجمتاعی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ شادی شدہ جوڑوں اور ان کے خاندان والوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ جامعہ ابن عباس کے مہتمیم مفتی رضوان تارا پوری نے کہا کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم آج کا ہمارا جو اجتماعی نکاح یا فی سموپ لگن کا اہتمام کیا گیا۔وہ جامعہ ابن عباس کے ادارہ ہے اس کے ٹرسٹ کے ماتحت یہ پروگرام کیا گیا اور یہ اجتماعی نکاح کیا گیا اور نکاح کا مقصد یہ ہے کہ مسلم سماج کے اندر خصوصا جو غریب بچیاں ہیں ان کی شادیاں آسانی ہو جائیں۔
Mass Wedding Ceremony جامعہ ابن عباس کے جانب سے اجتماعی نکاح کا اہتمام - واقع جامعہ ابن عباس کی جانب سے اجتماعی شادیوں
احمدآباد کے جوہا پورہ کے گاندھی ہال میں واقع جامعہ ابن عباس کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں 40 جوڑے ازدواجی زندگی سے منسلک ہوگئے۔ شادی شدہ جوڑے کو دعائیں دینے کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں نے اجمتاعی شادی تقریب میں شرکت کی۔
Published : Nov 4, 2023, 2:55 PM IST
یہ بھی پڑھیں:Umang Foundation Ahmedabad امنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے احمدآباد کے سماجی کارکنان کو اعزاز سے نوازا گیا
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اجتماعی نکاح ہمارے ٹرسٹ کی جانب سے پہلی مرتبہ ہے اور اللہ سے امید ہے کہ انشاءاللہ اللہ تعالی نے موقع دیا تو پھر آئندہ بھی انشاءاللہ اس طرح کے پروگرام کرتے رہیں گے اور یہ اس وقت ضرورت ہے۔ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ تمام مسلم سماج کے جو بھی کمیونٹیز ہیں سماج کے ذمہ دار ہیں تو ان تمام لوگوں کو اس طرح کے پروگرام کرنے چاہیے۔