اردو

urdu

ETV Bharat / state

Illicit liquor in Gujarat: گجرات میں غیر قانونی شراب سے 36 افراد ہلاک - غیر قانونی شراب سے 22 افراد کی موت کا خدشہ

ذرائع نے بتایا کہ بوٹاڈ ضلع کے روجید گاؤں اور دھندھوکا، بھاو نگر میں غیر قانونی شراب پینے سے کئی لوگ بیمار ہو گئے۔ کل 47 افراد کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ Illicit liquor in Gujarat

گجرات میں غیر قانونی شراب سے 22 افراد کی موت کا خدشہ
گجرات میں غیر قانونی شراب سے 22 افراد کی موت کا خدشہ

By

Published : Jul 26, 2022, 9:36 AM IST

Updated : Jul 26, 2022, 8:04 PM IST

احمد آباد: ریاست گجرات میں غیر قانونی شراب سے 36 افراد کی موت ہوئی ہے اس معاملے میں 47 لوگوں کو علاج کے لیے بھاو نگر کے سول اسپتال لایا گیا تھا۔ جہاں علاج کے دوران 36 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تین اضلاع دھندھوکا، بھاو نگر اور بوٹاڈ کے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ساتھ ہی اموات کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔Illicit liquor in Gujarat

اے ٹی ایس ان تمام معاملات کی جانچ کر رہی ہے۔ آئی جی اشوک یادو نے ایس آئی ٹی تشکیل دے کر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ریاست میں غیر قانونی شراب کو لے کر کئی تنازعات ہوئے ہیں اور سیاسی رسہ کشی بھی دیکھنے میں آرہی ہے۔ بتادیں کہ 25 جولائی کو بوٹاڈ ضلع میں ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بوٹاڈ ضلع کے روجید گاؤں اور دھندھوکا، بھاو نگر میں غیر قانونی شراب پینے سے کئی لوگ بیمار ہو گئے۔ کل 47 افراد کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : water Scarcity In Behrampura: بہرام پورہ علاقہ میں پانی کی شدید قلت

Last Updated : Jul 26, 2022, 8:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details