اردو

urdu

By

Published : Sep 29, 2019, 1:23 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 10:57 AM IST

ETV Bharat / state

'منصوری سماج کے لوگ تیزی سے ترقی کی طرف گامزن'

گجرات میں بڑی تعداد میں منصوری برادری کے لوگ ہر شعبے میں تیزی سے ترقی کی منزلوں کو چھو رہے ہیں، ان شخصیات کی حوصلہ افزائی کے لیے شہر احمدآباد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

"فخر منصوری ایوارڈ"

شہر احمدآباد میں "راشٹریہ منصوری سماج" کے زیر اہتمام 35 افراد کو "فخر منصوری ایوارڈ" سے نوازا گیا۔

فخر منصوری ایوارڈ کے لیے چھ ریاستوں سے منصوری برادری کے لوگوں کو منتخب کیا گیا، اس موقع پر 35 افراد کو شیلڈ اور سند سے نوازا گیا۔

"فخر منصوری ایوارڈ"

اس سلسلے میں راشٹریہ منصوری سماج کے قومی صدر محمد یونس منصوری کا کہنا ہے کہ "راشٹریہ منصوری سماج" کی جانب سے پورے ملک میں نمایاں کام کرنے والی شخصیتوں کا اعزاز کیا جارہا ہے جس کے تحت گجرات کے منصوری برادری کے لوگوں کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

گجرات ضمنی انتخابات: کیا بہرام پورا میں کانگریس کی شکست ہوگی؟

اس پروگرام کی زینت بنے صوفیِ گجرات سید الحاج شفیع اللہ بابا دریائی اشرفی کے ہاتھوں سے تمام 35 شخصیات کو ایوارڈ دیا گیا۔

وہیں پروگرام میں موجود احمدآباد کے ایم ایل اے غیاث الدین شیخ نے کہا کہ منصوری سماج کے لوگ اب تعلیم ، تجارت اور دینی معاملے میں تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے جس کے لیے وہ منصوری سماج کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ یہاں ایک اکھل بھارتیہ منصوری سماج کی جانب سے راجستھان میں بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو تھیم کی برانڈ ایمبسیڈر کمسن بچی شرمین منصوری بھی موجود رہیں جن کی تقریر سن کر موجود لوگوں میں بیٹیوں کے لیے عزت و فخر کا جذبہ پیدا ہوگیا۔

شرمین منصوری نے کہا کہ آج کے دور میں بیٹوں کو زیادہ سے زیادہ پڑھانا چاہیے اور ان کا حوصلہ بڑھانا چاہیے تب ہی ملک ترقی کرے گا۔

اگر دل میں کچھ کرنے کا جذبہ ہو تب مشکل سے مشکل خواب بھی پورے ہو جاتے ہیں اسی خوابوں کو آج منصوری سماج پورا کرکے دکھا رہا ہے۔

ٹک ٹاک پر گاندھی

Last Updated : Oct 2, 2019, 10:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details