ڈپٹی پولیس کمشنر کرائم برانچ دیپن بھادرن نے بتایا کہ 'ایک ڈھائی سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔'
جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص گرفتار - کمشنر کرائم برانچ دیپن بھادرن
ریاست گجرات کے احمدآباد میں ایک ڈھائی سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص گرفتار
انہوں نے بتایا کہ 'بچی گزشتہ برس 28 دسمبر کو لاپتہ ہوگئی تھی۔'
افسران کے مطابق ملزم متاثرہ کے گھر کے قریب رہتا تھا اور اسے لالچ دیا تھا۔ بعد میں بچی کو ایک راہگیر نے اگلے دن ایک ویران جگہ زخمی حالت میں دیکھا تھا اور اس کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔
مزید تحقیقات جاری ہے۔