اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد: لاک ڈاؤن سے پریشان حال شخص نے کی خودکشی - کورونا وائرس

گجرات میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے اور کورونا کے سب سے زیادہ کیسز احمدآباد میں درج کیے گیے ہیں۔

image
image

By

Published : May 14, 2020, 6:15 PM IST

احمدآباد میں کورونا وائرس سے جہاں بڑی تعداد لوگ ہلاک ہورہے ہیں وہیں شہر کے وشالا علاقے میں لاک ڈاؤن سے پریشان اور حالات سے مجبور ہو کر 58 سالہ اشرف علی نامی شخص نے پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔

لاک ڈاؤن سے پریشان حال شخص نے کی خودکشی

اس تعلق سے متوفی کے بیٹے نے بتایا کہ ' ان کے والد نے آج اپنے بڑے بیٹے کے گھر پر سحری کھائی، پانی پیا اور سب کو سونے کا کہہ کر اپنے کمرے میں چلے گئے لیکن جب صبح اٹھ کر گھر والوں نے انھیں دیکھا تو وہ پنکھے سے لٹکے نظر آئے'۔

اس نے مزید بتایا کہ' وہ کرائے کے گھر میں رہتے ہیں اور گزشتہ کئی ماہ سے کرایہ اور بجلی کا بل ادا نہیں کرسکے ہیں جس کی وجہ سے اشرف علی ذہنی تناؤ کا شکار تھے، اوپر سے لاک داؤن نافذ ہونے کے بعد انھیں کہیں سے بھی آمدنی نہیں ہورہی تھی، گھر کے حالات سے تنگ آکر انھوں نے یہ انتہائی قدم اٹھاہا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details