منگل کے روز مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتا میں بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کا روڈ شو ہوا تھا۔ امت شاہ کی ریلی کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد ودیاساگر کالج میں نصب ایشور چندر ودیا ساگر کے مجسمہ کو توڑ دیا گیا تھا۔جس پر چاروں طرف سیاست گرم ہوگئی ہے۔
اس معاملے کو لے کرگجرات میں موجود بنگالی سماج ایسوسی ایشن کے صدر رؤف بنگالی نے جم کر مذمت کی اور کہا کہ ممتا حکومت میں موجود کارکنان خوف اور غنڈاگردی کی سیاست کر رہے ہیں۔