احمد آباد، گجرات:گجرات میں اسمبلی انتخابات Gujarat Assembly Electionہونے والے ہیں۔ اسی کے مدنظر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے تین امیدواروں کا اعلان کیا جس میں احمد آباد کے جمال پور کھاڑیہ سے مجلس کے امیدوار صابر کابلی والا اور سورت ایسٹ سے وسیم قریشی ہیں۔ ان کے ساتھ احمد آباد کی دانی لمڈا سیٹ سے کوشیکا پرمار مجلس کی امیدوار ہوں گی۔ Majlis will contest the Gujarat Assembly elections taking all religions into confidence
- یہ بھی پڑھیں:
Gujarat Assembly Election گجرات اسمبلی الیکشن کے لیے ایم آئی ایم کے امیدواروں کے نام کا اعلان
اسی درمیان جمال پور کھاڑیہ اسمبلی حلقے کے لیے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے صدر صابر کابلی والا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا نے صابر کابلی والا سے ایکسکلوزیو بات چیت کی۔ Interview with MIM Gujarat President Sabir Kabuliwala
صابر کابلی والا نے کہا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات اسمبلی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر الیکشن لڑنے والی ہے جس میں تمام ذات برادری کے لوگوں کو شامل کیا جائے گا اور سب کو لے کر انتخابات لڑا جائے گا۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین والمیکی برادری، او بی سی دلت، کریشچن اور مسلم برادری کے لوگوں کو ٹکٹ دے گی اور اپنا امیدوار بنائے گی. ہم گجرات میں اس بار 45 سے 50 سیٹوں پر الیکشن لڑنے والے ہیں اور گجرات کے زیادہ تر اضلاع میں اپنے امیدوار کھڑا کرنے والے ہیں۔