گودھرا ایس او جی پولیس نے 27 فروری 2002 کو گودھرا ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کو نذر آتش کرنے کے الزام میں رفیق حسین بھٹک کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کو موصول ہوئی اطلاع کے بعد کلیدی ملزم رفیق حسین بھٹک کو سگنل پھالیہ علاقہ میں واقع اس کے مکان سے گرفتار کر لیا گیا۔
پنچ محل پولیس سپرنٹنڈنٹ لینا پاٹل کے مطابق '51 سالہ رفیق پوری سازش میں پیش پیش تھا جبکہ وہ گزشتہ 19 سال سے فرار تھا۔'