گجرات میں اسمبلی انتخابات سے قبل ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہیں. عام آدمی پارٹی اور بی ٹی پی کے درمیان اتحاد کی افوائیں تو پہلے سے سرگرم تھی. ایسے میں اب بی ٹی پی لیڈر مہیش وساوا نے دہلی کا دورہ کیا. جس میں عام آدمی پارٹی کنوینر و دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے بی ٹی پی لیڈر مہیش وساوا نے ملاقات کی. ذرائع کے مطابق ملاقات میں قبائلیوں کی ترقی پر بات چیت کی گئی ہے دوسری طرف دہلی ماڈل پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ قبائلی علاقوں میں تعلیم بڑھانے پر بھی ابھی اروند کیجریوال سے بات چیت کی گئی ہے۔ قبائلی مسائلی پر ایک گھنٹے تک اروند کیجریوال اور مہیش وساوا کی بات چیت ہوتی رہی.
اروند کیجریوال اور مہیش وساوا کی ملاقات کے بعد صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ جلد ہی ایک دوسرے سے ہاتھ ملا سکتے ہیں اور عام آدمی پارٹی سے بی ٹی پی گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران اتحاد بھی کر سکتی ہے. واضح رہے کہ اس سے قبل گجرات کے میونسپل کارپوریشن الیکشن کے دوران وساوا کی پارٹی بھارتیہ ٹرائبل پارٹی( بی ٹی پی) نے میں اسدالدین اویسی کی آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کی پارٹی سے اتحاد کیا تھا لیکن انہیں اس میں زیادہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی جس کے بعد اب بی ٹی پی، عام آدمی پارٹی سے ہاتھ ملانے کے بارے میں غور کر رہی ہے۔
Mahesh Vasava Meets Arvind Kejriwal: اروند کیجریوال سے بی ٹی پی لیڈر مہیش وساوا کی ملاقات - گجرات میں اسمبلی انتخابات
گجرات اسمبلی انتخابات 2022 سے قبل گجرات میں تمام پارٹیوں کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں. ایسے میں گجرات میں بی ٹی پی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بی ٹی پی لیڈر مہیش وساوا نے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال سے دہلی میں ملاقات کی.
Mahesh Vasawa Meets Arvind Kejriwal
مزید پڑھیں:
غور طلب ہو کہ گجرات اسمبلی الیکشن 2022 اس سال کے آخر تک گجرات میں ہونے والے ہیں. اس الیکشن سے قبل تمام سیاسی پارٹیوں کی نظر گجرات پر ہیں. گجرات میں بی جے پی, کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان سہ رخی جنگ دیکھنے کو مل سکتی ہے. اس لیے عام آدمی پارٹی تمام نئی پارٹیوں کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔