اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest against Communal Violence: مسلمانوں پر ہورہے حملے کے خلاف احتجاجاً کالی پٹی باندھ کر نماز ادا کی گئی - کالی پٹی باندھ کر نماز

ملک بھر میں جاری فرقہ وارانہ کشیدگی Communal Violence اور مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف احمدآباد کی پرانی جامع مسجد میں مقامی لوگوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر جمعہ کی نماز ادا کی۔Locals Tying Black Band Against Communal Violence

Tying Black Band Against Communal Violence: مسلمانوں پر ہورہے حملے کے خلاف احتجاجاً کالی پٹی باندھ کر نماز ادا کی گئی
Tying Black Band Against Communal Violence: مسلمانوں پر ہورہے حملے کے خلاف احتجاجاً کالی پٹی باندھ کر نماز ادا کی گئی

By

Published : Apr 22, 2022, 6:03 PM IST

ملک بھر میں جاری فرقہ وارانہ کشیدگی کے خلاف احتجاج کرنے والے عمران منصوری نے کہا کہ رام نومی کے دن سے ملک بھر میں فرقہ وارانہ فساد Communal Violence Across Country ہو رہے ہیں اور مسلمانوں پر پولس و انتظامیہ کی جانب سے یک طرفہ کارروائی کی جا رہی ہے، مسلمانوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ان کے دکانوں و مکانوں پر بلڈوزر چلایا جا رہا ہے۔ مساجد و درگاہوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ جس کے خلاف ہم نے گزشتہ جمعہ سے کالی پٹی باندھ کر احتجاج کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ ہم نے آج بھی اسی طرح نماز ادا کی ہے۔

Tying Black Band Against Communal Violence: مسلمانوں پر ہورہے حملے کے خلاف احتجاجاً کالی پٹی باندھ کر نماز ادا کی گئی

یہ بھی پڑھیں: Ram Navami Violence: مسلم علماء نے بلڈوزر مہم کے خلاف مدھیہ پردیش ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا

واضح رہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر جمعیت علماء ہند گجرات نے بھی عید کی نماز و خطبہ کالی پٹی باندھ کر پورے ملک میں اپنا احتجاج درج کرانے کا قول دیا ہے۔ فرقہ وارانہ کشیدگی کے خلاف احتجاج کرنے والے اشفاق منصوری نے کہا کہ ملک کے بگڑتے حالات اور مسلمانوں پر ہو رہے ظلم و ستم کے خلاف ہم نے آج کالی پٹی باندھ کر احتجاج کیا ہے۔ نماز ادا کی ہے اور عید تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔ عید کی نماز میں بھی ہم کالی پٹی باندھ کر نماز ادا کریں گے۔Tying Black Band Against Communal Violence

ABOUT THE AUTHOR

...view details