احمدآباد:کیلوریکس اسکول تنازعہ میں ایف آئی آر درج کرنے کے لیے گجرات کے ڈی جی پی کو مکتوب لکھا گیا ہے۔ اس مکتوب میں لکھا ہے کہ تاریخ 03/10/2023 گھاٹلوڈیا کے کلوریکس اسکول میں، عزت مآب وزیر اعلیٰ مسٹر بھوپیندر بھائی پٹیل کے اسمبلی حلقہ میں، دوسری جماعت کے بچے کی نماز کا مظاہرہ کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد، سماج دشمن عناصر داخل ہوئے۔ ہجوم کے ساتھ غیر قانونی طور پر اسکول میں گھس کر ہنگامہ آرائی کی، اس واقعہ کے بعد پولیس کی تین گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور پولیس کی موجودگی میں میوزک ٹیچر کو زدوکوب کیا گیا۔ اس کے علاوہ پرنسپل کے دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ نیز کلوریکس اسکول میں پڑھائی کے دوران بچوں میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ اس واقعہ کے حوالہ سے گجرات سول سوسائٹی کی جانب اسکول میں زیر تعلیم بچوں اور اساتذہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے، پولیس اسٹیشن کے موجودہ افسران نے تصویر میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں ملزم کے خلاف کارروائی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: