ریاست گجرات میں احمدآباد کا جوہاپورا مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔ یہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ ایسے میں جوہاپورا کے مسائل پر احمدآباد کے سماجی کارکن گل معین کھوکھر نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک مکتوب بھیجا ہے۔
اس تعلق سے گل معین کھوکھر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ جوہاپورا علاقہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا پارلیمانی حلقہ ہے۔ گاندھی نگر پارلیمانی حلقے میں کثیر تعداد مسلم آباد ہیں۔
اس علاقے میں زیادہ تر دوسری جگہوں سے آنے والے صوفی مسلم دانشور رہتے ہیں۔ انہوں نے وزیر داخلہ سے اپیل کی کہ جس طرح وہ پورے ملک میں ترقیاتی کام کر رہے ہیں، اسی طرح ہمارے علاقے کے بنیادی مسائل کا حل بھی نکالیں۔
انہوں نے اپنے مکتوب میں امت شاہ سے مطالبہ کیا کہ شوراشٹر کو جوڑنے والا نارول وشالا سرخیز قومی شاہراہ جوہاپورا کے درمیان ایک پُل بنایا جائے جس سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہوسکے۔
انہوں نے لکھا کہ امت شاہ کے پارلیمانی بجٹ سے جوہاپورا میں ایک لائبریری، جم خانہ اور ایک سوئمنگ پُل مکتم پورا وارڈ میں الاٹ کیا جائے۔