اردو

urdu

By

Published : Jan 20, 2023, 3:06 PM IST

ETV Bharat / state

Leader Of Opposition In Gujrat Amit Chavdaامت چاوڑا لوگوں کے حقوق کے لئے اچھے کام کریں گے

احمدآباد کانگریس کے اقلیتی سیل کے چیئرمین رشید شیخ نے کہاکہ پارٹی نے رکن اسمبلی امت چاوڑا کو حزب اختلاف کے رہنما ہونے کا فیصلہ کرکے بہت اچھا کام کیا ہے۔امت چاوڑا ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں ان کی قیادت میں پارٹی کے لوگوں کو زمینی سطح پر کام کرنے کا موقع ملے گا۔Leader Of Opposition In Gujrat Amit Chavda

احمدآباد کانگریس کے اقلیتی سیل کے چیئرمین رشید شیخ
احمدآباد کانگریس کے اقلیتی سیل کے چیئرمین رشید شیخ

امت چاوڑا لوگوں کے حقوق کے لیے اچھے کام کریں گے

احمدآباد:گجرات کے احمدآباد کانگریس کے اقلیتی سیل کے چیئرمین رشید شیخ نے کہاکہ پارٹی نے رکن اسمبلی امت چاوڑا کو حزب اختلاف کے رہنما ہونے کا فیصلہ کرکے بہت اچھا کام کیا ہے۔امت چاوڑا ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں ان کی قیادت میں پارٹی کے لوگوں کو زمینی سطح پر کام کرنے کا موقع ملے گا۔حزب اختلاف کے رہنما اسمبلی میں عام لوگوں کے حق میں آواز بلند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے رکن اسمبلی امت چاوڑا گجرات کانگریس کمیٹی کے سابق صدر رہ چکے ہیں جبکہ شیلس پر مار سینیر رکن اسمبلی ہیں۔ ان کے ناموں کاباضابطہ اعلان کانگریس کے اعلیٰ کمان نے کیا ہے. میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وہ جب کانگریس کمیٹی گجرات کے صدر تھے اس وقت انہوں نے بہت ہی اچھا کام کیا تھا۔ انہیں اب اپوزیشن لیڈر بنایا گیا ہے ۔وہ اور بھی بہتر کام کریں گے۔ پارٹی کے رکارکنان اور رہنماوں کو ان سے بڑی امید ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں کانگریس کا ایک ایسا رہنما ہے جو حکمراں جماعت کی من مانی چلنے نہیں دے گا۔وہ اسمبلی کے اندر اور باہر سڑکوں پر لوگوں کے جائز حقوحق اور مطالبات کو منوانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:Amit Chavda Appoint Leader Of Opposition امت چاوڑا کو گجرات اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر بنایا گیا

کانگریس کے رکن اسمبلی امت چاوڑا نے گجرات اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نامہ نگاروں کو خطاب کر تے ہوئے کہاکہ وہ عام لوگوں کو جائز حقوق دلانے کے لئے کام کرنے کی کوشش کریں گے۔ لوگوں کو جائز حقوحق سے محروم ہونے نہیں دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details