احمد آباد:گجرات کے شہر احمد آباد میں وائبریٹ احمد آباد فلاور شو 2024 کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گجرات بھوپیندر پٹیل نے فلاور شو کا معائنہ کیا اور کئی پرکشش مقامات کو دیکھ کر تالیاں بجا کر داد بھی دی۔ اس فلاور شو میں گجرات کے مختلف پرکشش مقامات کی شبیہ بھی پھولوں سے بنائی گئی ہے اس وائبریٹ احمد آباد فلاور شو جو 2024 کے اہم پرکشش مقامات میں گجرات کے مشہور وڈ نگر کا محراب کی نقل کے ساتھ ایک پرکشش گیٹ بھی بنایا گیا ہے اس کے علاوہ سردار ولبھ پٹیل کا اسٹیچو آف یونٹی کی نقل، پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی نقل ،موڈھیرا کا سوریہ مندر کی نقل ،چندریان 3 کی نقل ،سات گھوڑے اور اولمپک کی نقلیں پھولوں اور پودوں سے بنائی گئی ہے جسے دیکھ کر لوگوں میں کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے اٹس فلاور شو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ فلاور شو پہنچ رہے ہیں۔
احمدآباد: وائبریٹ احمد آباد فلاور شو 2024 کا آغاز - Flower Show 2024
Launch of Vibrant Ahmedabad Flower Show 2024 احمد آباد کی سابر متی ندی کے کنارے بنائے گئے ریور فرنٹ پر ہر سال نئے سال کی آمد پر مختلف پروگرامز اور نمائش رکھی جاتی ہے۔ اس دوران ہر سال لوگوں کو سب سے زیادہ دل کو چھو جانے والے فلاور شو کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ ایسے میں اس سال وائبریٹ احمد آباد فلاور شو 2024 کا آغاز کیا گیا۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے اس فلاور شو کا افتتاح کیا۔
Published : Jan 1, 2024, 5:40 PM IST
یہ بھی پڑھیں:
2023Flower Show احمدآباد میں فلاور شو لوگوں کی توجہ کا مرکز
اس کے علاوہ بائبرنٹ احمد آباد فل اباد شو 2024 میں اس سال مختلف اقسام کے 15 لاکھ سے زیادہ پھولوں کے پودے رکھے گئے ہیں جو شہر والوں کے لیے ایک پرکشش منظر ہے ان پھولوں کے پودوں میں بہت سے دیسی اور غیر ملکی پھول شامل ہیں جیسے پٹونیا ،گیجینیا بیگونیا ،ٹورانیا، میری گولڈ للینم ،ارکڈ، کیکٹس پلانٹ جربیرا اور غیر ملکی پھولوں کے پودے بھی لگایا گئے ہیں اس کے علاوہ اس فلاور شو میں 7 لاکھ سے زیادہ پودے لگا کر 400 میٹر لمبا فلوں کا دھانچہ بھی بنایا گیا ہے۔ اس فلاور شو کا افتتاح 30 تاریخ سے کیا گیا اور 15 دن تک یہ فلاور شو احمد آباد کے ریور فرنٹ پر لگا رہے گا جسے دیکھنے کے لیے پورے ملک اور غیر ملکی سیاح بھی فلاور شو کی سیر کرنے آرہے ہیں۔