گجرات میں کورونا وائرس سے اب تک 26 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 2606 پر پہنچ گئی ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 1074 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
ریاست میں اب تک کل 68885 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 51692 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1370 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 14587 معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے 86 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، وہیں 14501 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گجرات کے محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں ریکوری ریٹ 75.04 فیصد ہیں۔ جس کی تفصیلات اس طرح ہیں:
سورت 184
احمدآباد 142
وڈودرا 88