اردو

urdu

ETV Bharat / state

Last Rites of Heeraben وزیراعظم مودی کی والدہ کی آخری رسومات ادا

وزیر اعظم نریندر مودی اپنی والدہ ہیرا بین مودی کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد گاندھی نگر کے شمشان گھاٹ سے راج بھون کے لیے روانہ ہوئے۔ PM Narendra Modi mother Heeraben Death

پی ایم مودی کی والدہ ہیرا بین مودی کی آخری رسومات ادا
پی ایم مودی کی والدہ ہیرا بین مودی کی آخری رسومات ادا

By

Published : Dec 30, 2022, 10:30 AM IST

Updated : Dec 30, 2022, 11:13 AM IST

وزیراعظم مودی کی والدہ کی آخری رسومات ادا کر دی گئی

گاندھی نگر: گجرات کے گاندھی نگر میں پی ایم مودی کی والدہ ہیرا بین مودی کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ وہ آج 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ پی ایم مودی دہلی سے احمد آباد پہنچے اور وہاں ماں کے ارتھی کو کندھا دیا اور خاندان کے ساتھ ایمبولینس میں بیٹھ کر گاندھی نگر کے سیکٹر 30 کے شمشان گھاٹ پہنچے اور وہاں ہیرا بین مودی کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ Last Rites of PM Modi Mother Heeraben

وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین کا 100 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کی طبیعت بگڑ گئی تھی، جس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ہسپتال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حالت مستحکم ہے، لیکن بڑھتی عمر کے سبب ان کی صحت نے ساتھ نہیں دیا اور آج ان کا انتقال ہوگیا۔ گزشتہ روز والدہ سے ملاقات کرنے اور ان کی خیریت دریافت کرنے وزیراعظم احمد آباد پہنچے اور وہاں سے والدہ کی حالت جاننے کے لیے یو این مہتا اسپتال گئے۔ پی ایم مودی کی ماں ہیرا بین کی صحت منگل کو خراب ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تب سے ان کے خاندان کے تمام افراد ہسپتال میں موجود تھے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال پر تعینات تھی۔ Pm Modi mother Heeraben Modi passes away at age of 100

یہ بھی پڑھیں: Modi's Mother No More وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کا انتقال

وزیر اعظم نریندر مودی نے والدہ کے انتقال پر افسوس و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے والدہ کے انتقال پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'شاندار صدی کا اختتام ایشور کے قدموں میں ہوا …میں نے ہمیشہ اپنی ماں میں اس تثلیث کو محسوس کیا، جس میں ایک سنیاسی کا سفر، ایک بے لوث کرما یوگی کی علامت اور اقدار سے مزین زندگی کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ جب میں ان سے ان کی 100ویں سالگرہ پر ملا تو انہوں نے ایک بات کہی تھی جو ہمیشہ یاد رکھوں گا کہ ذہانت سے کام لینا اور زندگی کو پاکیزگی سے گزارنا۔' PM Modi Offers Condolences to over death of his mother

Last Updated : Dec 30, 2022, 11:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details