احمدآباد:ریاست گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات Assembly Elections in Gujarat کو دیکھتے ہوئے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں۔ سیاسی پارٹیوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ایسے میں ان انتخابات میں پہلی بار حصہ لینے والی عام آدمی پارٹی نے بھی تشہیری مہم شروع کردی ہے، جس کے تحت عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے احمدآباد کے دانی لمڈا اسمبلی حلقے میں موجود بحرام پورا وارڈ کے بیرل مارک، نیو شاہ عالم نگر کا دورہ کیا۔
ایسے میں بیرل مارکٹ میں رہنے والے لوگوں نے اپنی پریشانیوں کا اظہار کیا۔ ایک مقامی شخص فضل محمد کا کہنا ہے کہ 'ہم یہاں گذشتہ 17 برسوں سے رہ رہے ہیں لیکن یہاں کے لوگوں کو اب تک بنیادی سہولیات Basic Facilities In Danilimda سے محروم رکھا گیا۔ ہم کانگریس کو ووٹ دیتے ہیں اور کانگریس کے امیدوار جیتے بھی لیکن یہاں اب تک پانی، بجلی اور ڈرینج کا کام نہیں کیا گیا، لوگوں کو بورنگ کا پانی پینا پڑتا ہے۔ یہاں سرکاری اسکول اور سرکاری اسپتال کا فقدان ہے۔ روڈ اور راستے خراب ہیں اور بارش میں تو گھر کے اندر پانی بھر جاتا ہے لیکن کوئی دیکھنے نہیں آتا۔ اس لیے ہم لوگ اس بار اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو نہیں بلکہ کسی دوسری پارٹی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں، جو ہمارا کام کرے اور ہمیں بنیادی سہولیات فراہم کرائے۔'
وہیں عام آدمی پارٹی گجرات کی جانب سے اس علاقے میں 'پرچار' کرنے آئے عام آدمی پارٹی کے دانی لمڈا کے انچارج دنیش کمار کاپڑیا نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ اتنے سالوں بعد بھی یہاں کے لوگوں کو پانی، بجلی اور ڈرینیج جیسے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا۔ یہاں کے لوگ ٹینکر سے پانی پیتے ہیں اور خرید کر صاف پانی پیتے ہیں۔ ساتھ ہی اس علاقے میں موجود پیرانہ ڈمپبگ اسٹیشن کی وجہ سے مقامی لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ Aam Admi Party In Danilimda