اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ملک میں قومی یکجہتی کی سخت ضرورت' - آنند آشرم میں بلڈ دونیشن کمیپ

خون کا رنگ لال ہوتا ہے اور خون کسی ذات پات سے تعلق نہیں رکھتا ہے، ضرورت پڑنے پر کسی بھی انسان کو کسی کا بھی خون کام آسکتا ہے۔

آنند آشرم میں منعقد بلڈ ڈونیشن کمیپ

By

Published : Sep 23, 2019, 2:24 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 4:49 PM IST

ایسی ہی ایک بڑی مثال پیش کرتے ہوئے احمدآباد کے پالڑی علاقے میں موجود آنند آشرم میں قومی اتحاد کے ساتھ خون کا عطیہ کیا گیا۔

احمدآباد کے مشہور آنند آشرم میں بلڈ دونیشن کمیپ کے ساتھ ہی ہومیوپیتھک اور آیورویدک دوائیوں کے کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

آنند آشرم میں منعقد بلڈ ڈونیشن کمیپ

اس موقع پر پالڈی جیسے حساس علاقے میں منعقد اس کیمپ میں مسلم برادری کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنا خون عطیہ کیا۔

اس موقع پر مفتی رضوان القاسمی تاراپوری نے کہا کہ پورے ملک میں انسانیت، بھائی چارہ ، قومی اخلاص کی فی الحال سخت ضرورت ہے جسے ہی فروغ دینے کے لیے آج ایکتا کے ساتھ خون عطیہ کیا گیا۔ تو وہیں آنند آشرم کے مہاراج نے مسلم برادری کے تمام لوگوں کی آمد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

سماجی کارکن دانیال کا کہنا ہے کہ اس آشرم میں کافی مرتبہ مسلم برادری کو ساتھ میں لے کر مختلف پروگرام کیے جاتے ہیں جس میں وہ بڑھ چڑھ کر شرکت کرتے ہیں۔

آنند آشرم میں منعقد بلڈ ڈونیشن کمیپ بھارت کی اصل تہذیب کی بقا کے لیے کیا گیا ہے جو نفرتوں کو مٹانے اور محبتوں کو بڑھانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 4:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details