پتنگ کا تہوار یعنی اترائن Makar Sankranti Festivity گجرات میں بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے فی الحال یہ سادگی سے منایا جائے گا۔
Kites Distributed by MIM: ایم آئی ایم کی جانب سے گجرات میں پتنگ تقسیم
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی گجرات یونٹ نے مکر سنکراتی(اترائن) تہوار Uttarayan Festival اور انتخابات کی گہما گہمی میں ریاست کے مختلف علاقوں میں پتنگیں تقسیم کی
گجرات میں پتنگ تقسیم
اس دوران اتر پردیش انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election کے پیش نظر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے احمد آباد کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو پتنگیں تقسیم کی۔
اس تعلق سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات یونٹ کے جنرل سکریٹری شمشاد خان پٹھان نے کہا کہ پتنگ ایم آئی ایم کی انتخابی نشانی ہے اور اترپردیش میں انتخابات بھی ہیں اس لیے ایسے وقت میں ہم نے ایک لاکھ سے زائد پتنگیں تقسیم کر کے لوگوں کو پیغام دیا ہے کہ ایم آئی ایم کا ساتھ دیں اور ملک کا آئین بچائیں۔