احمدآباد: ریاست گجرات کے احمد آباد شہر میں کانکریہ کارنیول اور فلاور شو کا انعقاد 25 دسمبر سے کیا جائے گا جس میں بڑی تعداد لوگ جمع ہوں گے جس سے کورونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے جس پر اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے احمدآباد شہر کے میئر کو ایک خط لکھا ہے۔ Kankaria Carnival 2022
چین سمیت دیگر ممالک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے بھارت میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے کے پیش نظر حکومت نے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ ایسے میں 25 دسمبر سے 31 دسمبر تک کے احمدآباد میں کانکریہ کارنیول کا اہتمام کیا جائے گا اس کے علاوہ جنوری کے پہلے ہفتے میں فلاور شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں 25 لاکھ سے زائد لوگ شرکت کریں گے اور ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے میئر کو خط لکھ کر کورونا گائیڈ لائینز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Kankaria Carnival 2022
اس تعلق سے اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے لکھا ہے کہ کانکریہ کارنیوال اور فلاور شو کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں اور لوگوں کا ایک بڑا ہجوم ہوتا ہے جس کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کا امکان ہے کچھ ممالک میں جس طرح سے کورونا بڑھ رہا ہے اسی طرح ایسے پروگرام سے گجرات میں بھی کورونا بڑھ سکتا ہے۔ آئندہ دنوں میں فلاور شو انعقاد کیا جائے گا جس کثیر تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔اس وقت اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ان احمدآباد آباد میونسپل کارپوریشن کو خیال رکھنا چاہیے کہ کوئی شخص کورونا کا شکار نہ ہوں کارپوریشن کے محکمہ صحت کو کورونا کی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کے اقدامات کرنا چاہیے. Kankaria Carnival 2022