احمدآباد:جمیعت علماء ہند گجرات یونٹ کے جوائنٹ سیکرٹری ابرار احمد شیخ نے کہا کہ یہ ہندوستان کی سب سے قدیم تنظیموں میں سے ایک ہے۔تنظیم جمعیت علمائے ہند تقریبا 103برسوں سے لوگوں کی خدمت انجام دیتی آ رہی ہے۔ان کے حقوق وہ ان کی امداد کے لیے ہمیشہ سے کمر بستہ رہی ہے۔ ایسے مین جمیعت علماء ہند گجرات نے اس سال کیلنڈر کا اعلان کیا ہے۔
اس کے تحت مختلف پروگرام کیے جائیں گے اس کیلنڈر میں 29 ستمبر 2023 کو سب سے پہلے ہم نے کٹ ڈسٹریبیوشن کی تھی۔اس کے بعد 24 دسمبر 2023 کو بلڈ ڈونیشن کیمپ رکھا جائے گا۔ 3 مارچ 2024 کو ہیلتھ اور میڈیکل چیک اپ کے رکھا جائے گا۔ 2 جون 2024 کو کتابیں اور اسٹیشنریز غریب اور یتیم بچوں کو تقسیم کی جائے گی۔