اردو

urdu

ETV Bharat / state

جمعیت علمائے ہند گجرات نے تری پورہ فساد کی مذمت کی - تری پورہ فساد کی مذمت کی

تری پورہ فرقہ وارانہ تشدد کی جمعیت علمائے ہند گجرات کے جنرل سیکریٹری نے مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے ہند نے متاثرہ مسجدوں، دکانوں اور مکانوں کی تعمیر نو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعیت علمائے ہند گجرات نے تری پورہ فساد کی مذمت کی
جمعیت علمائے ہند گجرات نے تری پورہ فساد کی مذمت کی

By

Published : Nov 4, 2021, 1:19 PM IST

جمعیت علمائے ہند گجرات کے جنرل سیکریٹری نثار احمد انصاری نے تری پورہ میں حالیہ پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کی شدید مذمت کی۔

جمعیت علمائے ہند گجرات نے تری پورہ فساد کی مذمت کی
اس تعلق سے جمعیت علمائے ہند گجرات کے جنرل سیکریٹری نثار احمد انصاری نے کہا کہ تری پورہ میں جو ہوا وہ قابل مذمت ہے اور یہ ہندوستان کی روح کے خلاف ہے کیونکہ ہندوستان کی روح میں 'انیکتا میں ایکتا' ہے۔ اس پر ہونے والے حملہ کو کسی بھی طرح سے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایسے می‍ں حکومت کو چاہیے کہ وہ اس معاملے پر سخت سے سختقدم اٹھائے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی حرکت نہ کرسکے۔


انہوں نے مزید کہا کہ تریپورہ فساد و تشدد معاملے کے پیش آنے کے بعد جمعیت علمائے ہند کا ایک فیکٹ فائنڈنگ وفد جمعیت علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں تری پورہ پہنچا اور وفد نے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ جس کے بعد جمیعت علمائے ہند نے متاثرہ مساجد، دکانوں اور مکانوں کی تعمیر نو کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ جمیعت علمائے ہند ہر طرح کی مدد کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details