ہر برس 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی کا تہوار انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے لیکن اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے عید میلاد النبی کا جشن سادگی سے منانے کی اپیل کی جارہی ہے۔
جمیعت العلماء ہند گجرات کے سکریٹری مفتی محمد عارف صدیقی اس تعلق سے جمیعت العلماء ہند گجرات کے سکریٹری مفتی محمد عارف صدیقی نے کہا کہ عید میلاد النبی کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں تشریف لائے تھے اس لیے ماہ ربیع الاول پر مساجد اور دیگر مقامات پر نعت خوانی کی محفل اور تقاریر کا اہتمام کیا جاتا ہے اور بارہ ربیع الاول کے دن بڑے پیمانے پر جلوس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر لوگوں کو چاہے کہ زیادہ سے زیادہ غریب و مسیکن کی مدد کریں، نبی کریمﷺ کی سیرت کو پڑھیں سمجھیں اور ان کی تعلیمات پر عمل کریں۔
انہوں نے اپیل کی کہ عید میلاد النبی کے موقع پر کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی گائیڈ لائن پر پوری طرح عمل کیا جائے اگر حکومت اس موقع پر جلوس محمدیﷺ کی اجازت دیتی ہے تو سماجی فاصلے کا ضرور خیال رکھیں۔ کورونا سے اپنی حفاظت کریں اور اگر حکومت جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دیتی ہے تو کسی طرح حکومت کی گائیڈ لائین کی خلاف ورزی نہ کریں اور سادگی سے عید میلاد النبی منائیں۔