اس تعلق سے جمعت علماء ہند گجرات کے سیکرٹری اسلم قریشی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا جیسے آئی ویسے ہی جمعت علماء ہند گجرات کے جنرل سیکریٹری نثار احمد انصاری اور گجرات کے تمام اضلاع کے کارکنان کو اطلاع دی کہ تمام تکلیف زدہ لوگوں تک پہنچیں اور ان کی مدد کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی دوران جب کورونا وائرس کا قہر بڑھنے لگا اور ایمبولینس کی کمی بھی درپیش آنے لگی ویسے ہی جمعت علماء ہند احمدآباد نے ایک ایمبولینس کی خدمات شروع کی۔
اس ایمبولینس کے ذریعے کووڈ مریضوں اور ضرورت مندوں کو ہاسپیٹل پہنچایا جاتا ہے۔ کنسلٹنٹنگ ڈاکٹر کو بتا کر ان انہیں واپس ان کے گھر تک پہنچایا جاتا ہے۔ میت لے جانے کے لیے بھی ایمبولینس تیار ہے۔