رمضان کے مقدس مہینے میں امن کا پیغام عام کرنے کے لئے جمعیت علماء ہند گجرات کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جمعیت العلما ہند احمدآباد کے دفتر پر دعوت افطار کی گئی۔ Iftar Party Organized to Maintain Law and Order. اس تعلق سے جمعیت علماء ہند گجرات کے جنرل سکریٹری نثار احمد انصاری نے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہے، اس مہینے میں رحمتوں کی بارش ہوتی ہے جس کے پیش نظر آج احمد آباد جمعیت العلما ہند کے دفتر پر جمعیت علماء ہند گجرات کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا اور دعائیں کی گئیں کہ اللہ ملک میں امن پیدا کرے، لوگوں کو ایمان کے راستے پر چلنے کی توفیق دے اور جو نفرتیں پھیلائی جا رہی ہیں اسے محبتوں میں تبدیل کریں اس مقصد کے لیے آج کا افطار کا اہتمام کیا گیا۔ Iftar Party in Ahmedabad
Iftar Party in Ahmedabad: امن کا پیغام عام کرنے کے لیے جمعیت علماء ہند گجرات نے کیا افطار کا اہتمام - Ahmedabad News
جمعیت علماء ہند گجرات کے جنرل سکریٹری نثار احمد انصاری نے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہے، اس مہینے میں رحمتوں کی بارش ہوتی ہے جس کے پیش نظر آج احمد آباد جمعیت العلما ہند کے دفتر پر جمعیت علماء ہند گجرات کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا اور دعائیں کی گئیں کہ اللہ ملک میں امن پیدا کرے۔ Iftar Party in Ahmedabad Iftar Party Organized to Maintain Law and Order
افطار کا اہتمام
عید کے تعلق سے انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ پرشورام جینتی اور عید الفطر ایک ہی دن ہے اور پرشورام جینتی کا جلوس بھی نکالنے کی بات چل رہی ہے ایسے میں ہم کو چاہیے کہ اسلام نے جو سکھایا ہے یعنی سادگی کے ساتھ عید منائیں اور باہر نہ نکلیں، تاکہ ہنگامہ نہ ہو اور گجرات میں امن وامان قائم رہے.