اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jamaat E Islami Hind دی رول آف پروفیشنل اپلفمنٹ آف امہ" جماعت اسلامی ہند میٹ

احمد آباد کے جوہا پورہ میں جماعت اسلامی ہند گجرات کی مرکزی دفتر پر خواتین ونگ کی جانب سے ایک پروفیشنل میٹ کا اہتمام کیا گیا جس کا عنوان "دی رول آف پروفیشنل اپلفمنٹ آف امہ" رکھا ۔ جس میں مختلف پروفیشنل اور شعبے سے جڑی ہوئی خواتین نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دی رول آف پروفیشنل اپلفمنٹ آف امما"  جماعت اسلامی ہند میٹ
دی رول آف پروفیشنل اپلفمنٹ آف امما" جماعت اسلامی ہند میٹ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 12:02 PM IST

"دی رول آف پروفیشنل اپلفمنٹ آف امما" جماعت اسلامی ہند میٹ

احمد آباد :ریاست گجرات کے احمد آباد کے جوہا پورہ میں جماعت اسلامی ہند گجرات کی مرکزی دفتر پر خواتین ونگ کی جانب سے ایک پروفیشنل میٹ کا اہتمام کیا گیا جس کا عنوان "دی رول آف پروفیشنل اپلفمنٹ آف امہ کا اہتمام کیا گیا۔ملک کے حالات اور خواتین کے چیلنجز کے تعلق سے اپنی رائے رکھی اور اسے کس طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے اس پر بات چیت کی۔

جماعت اسلامی ہند کی نیشنل سیکرٹری شائستہ رفعت نے کہا کہ ہمارا پروگرام یہ تھا کہ ہم سب مختلف رائے رکھنے والے لوگ وہ لوگ جو ایک پروفیشنلز ہیں ان سب لوگوں کو ایک جگہ جمع کر کے ہم یہ چاہ رہے ہیں کہ وہ حکومت کے امپاورمنٹ کے لیے کیا کچھ کر سکتے ہیں۔ پوٹنشل ہمارے پاس ہے۔ ہم اس پوٹینشل کو استعمال کر کے پازیٹیو چینج لا سکتے ہیں۔

اس موقع پر مسلم پروفیشنل خواتین نے اپنی اپنی بات رکھی ہے۔یہ بات سامنے آئی کہ پوٹینشل بہت ہے لیکن اس دیش میں ہمارے سامنے چیلنجز بھی بہت ہیں ۔یہ چیلنجز کبھی بھی ہمارے سامنے بڑا پروپیگنڈے کی شکل اختیارت کر سکتے ہیں۔کہیں کبھی لو جہاد کی شکل میں سامنے آتا ہے تو کبھی یہ نماز و حجاب کے ایشو کو لے کے سامنے آتاہے۔

یہ بھی پڑھیں:Padma Shri Prof Akhtarul Wasey پدم شری پروفیسر اختر الواسع سے خصوصی گفتگو

وہیں جماعت اسلامی ہند نیشنل اسسٹنٹ سیکرٹری عارفہ پروین نے کہا کہ ہمارے ملک کی موجودہ صورتحال کو لے کر ہمیں بات چیت کرنی چاہئے۔ہمیں جن چیلنجز کا ہمیں سامنا کرنے پڑ رہے ہیں اس کو لے کر ہم فکرمند ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details