اردو

urdu

ETV Bharat / state

مندر کے احاطے میں ہی جگن ناتھ یاترا نکالنے کا فیصلہ - بھگوان جگن ناتھ کی رتھ یاترا

مندر کے مہنت دلپ داس جی مہاراج نے کہا کہ گجرات ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق 143 ویں رتھ یاترا سادگی سے چھوٹے پیمانے پر نکالنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

مندر کے احاطے میں بھگوان جگن ناتھ  کی یاترا نکالنے کا فیصلہ
مندر کے احاطے میں بھگوان جگن ناتھ کی یاترا نکالنے کا فیصلہ

By

Published : Jun 22, 2020, 12:30 PM IST

گجرات کی تاریخ میں پہلی بار کورونا وائرس کی وجہ سے احمدآباد میں نکلنے والی بھگوان جگن ناتھ کی رتھ یاترا پر گجرات ہائی کورٹ نے پابندی لگا دی ہے۔

مندر کے احاطے میں بھگوان جگن ناتھ کی یاترا نکالنے کا فیصلہ

گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے پابندی لگانے کے بعد مندر کے حکام نے بھگوان جگن ناتھ کی رتھ یاترا کو جمال جگن ناتھ مندر کے احاطے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مندر کے احاطے میں بھگوان جگن ناتھ کی یاترا نکالنے کا فیصلہ

احمد آباد کے جمالپور میں موجود بھگوان جگن ناتھ مندر کے مہنت دلپ داس جی مہاراج نے اس تعلق سے بتایا ہے کہ رتھ یاترا اس کے عام راستے پر نہیں نکالی جائے گی۔ کورونا وائرس کے خطرے پیش نظر گجرات ہائی کورٹ نے اس سال 23 جون کو رتھ یاترا نکالے پر پابندی عائد کی ہے

مندر کے احاطے میں بھگوان جگن ناتھ کی یاترا نکالنے کا فیصلہ

اس پر مندر کے مہنت دلپ داس جی مہاراج نے کہا کہ گجرات ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق 143 ویں رتھ یاترا سادگی سے چھوٹے پیمانے پر نکالنے کا فیصلہ لیا گیا ہے جس کے تحت جگن ناتھ مندر کے احاطے میں ہی رتھ یاترا نکالی جاے گی۔ اور تمام رسومات سادگی کے ساتھ با ضابطہ طریقے سے انجام دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details