سنہ 2002 فسادات میں بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری کرنے والے اور اس کے کنبہ کے ارکان کو قتل کرنے والوں کو گجرات حکومت نے جیل سے رہا کردیا ہے، جس کے بعد سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں شوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا گجرات کی جانب سے اس معاملے پر احمدآباد کے سردار باغ علاقہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ SDPI demands justice for Bilkis Bano
شوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا گجرات کے کنوینر نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر بلقیس بانو کے گنہگاروں کو رہا کیا گیا اور جگہ جگہ ان کا استقبال کیا گیا جو قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بلقیس کی آبروریزی کی ایسے لوگوں کا جگہ جگہ استقبال کیا جانا باعث شرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی گجرات اس معاملے کی سخت مذمت کرتی ہے، اور مجرمین کی رہائی کے خلاف احتجاج کیا، تاہم احتجاج سے قبل ہی ایس ڈی پی آئی کے کارکنان کو حراست میں لےلیا گیا، اور کارنج پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا گیا. ایسے میں ہمارا مطالبہ ہے کہ بلقیس بانو کو انصاف دیا جائے، اور اس کے گنہگاروں کو جیل کے اندر رکھا جائے۔
مزید پڑھیں:Elderly Man on Hunger Strike in Mumbai بلقیس بانو کے قصورواروں کی رہائی کے خلاف عمر رسیدہ شخص کی بھوک ہڑتال
ایس ڈی پی آئی کے کارکن کا کہنا ہے کہ بلقیس بانو کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو حکومت نے آزاد کردیا ہے، اور ان کا احترام کیا جا رہا ہے، جو کہ قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ ملک امن پسند اور انصاف پسند لوگ حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں، اور بلقیس بانو کے گنہگاروں کو کیفر کردار تک پہونچانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔