احمد آباد:پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ Backward Muslim Samaj Utthan Samiti Sangh کے تعارفی اجلاس اور باڈی تشکیل دینے کے موقع پر پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کے چیف سربراہ عرفان احمد نے کہا کہ پسماندہ معاشرے کی اخلاقی، فکری، سماجی، ثقافتی، تعلیمی اور روحانی ترقی کی سطح کو بلند کرنے کی کوشش اس تنظیم کے ذریعے کی جائے گی اور ہم گجرات میں بھی اس کی شروعات کر رہے ہیں اور یہاں پر بھی ہم نے اپنے عہدے داروں کی تقرری کی ہے اور اس تنظیم کے ذریعے سے مسلم بچے، خواتین اور کمیونٹی کی ترقی باہمی آہنگی کو فروغ دینے کا کام کریں۔ اس کے ساتھ ہی ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی اور مودی حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی فلاحی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کے لیے ہم کام کریں گے۔ Introductory Meeting of Backward Muslim Samaj Utthan Samiti Sangh in Ahmedabad
یہ بھی پڑھیں: