افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان میں افراتفری کا ماحول دیکھا جا رہا ہے ایسے میں افغانستان میں پھنسے تقریباً 150 ہندوستانیوں کو ہوائی جہاز کے ذریعے کابل سے گجرات کے جام نگر میں ایئر لفٹ کیا گیا ہے۔
دراصل طالبان نے افغانستان پر قبضہ کر لیا ہے جس کے بعد بھارتی سفارت خانہ اور دیگر کئی منصوبوں پر کام کرنے والے انجینئرز اور ملازمین لے جانے کے لیے ایک بھارتی طیارہ کابل سے روانہ ہوا تھا جو آج صبح تقریباً 11.15 بجے جام نگر ایئر بیس پر پہنچا۔ یہ طیارہ جام نگر میں ایندھن کے لیے اتارا گیا تھا اور یہاں سے ایندھن بھرانے کے بعد یہ طیارہ دہلی کے لیے روانہ کیا گیا۔