گجرات: گجرات میں اسمبلی انتخابات سے قبل مرکزی حکومت نے بڑا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے مطابق اب افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش سے آنے ہندو، سِکھ، بودھ، جین، پارسی اور عیسائی مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہری، جو گجرات کے آنند اور مہسانہ میں رہائش پذیر ہیں، کو بھارت کی شہریت فراہم کی جائے گی۔ مرکزی حکومت نے اس تعلق سے اعلان کیا ہے کہ ’’گجرات کے شہر آنند اور مہسانہ میں مقیم افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ایسی اقلیتوں کی درخواستیں آن لائن جمع کروانی ہوگی جس کے بعد کلیکٹر اس کی تصدیق کرے گا۔ Indian Citizenship for Non Muslim Refugees in gujarat
نوٹیفیکیشن کے مطابق درخواست کے ساتھ اپنی رپورٹ مرکزی حکومت کو ارسال کی جائے گی اور اس تعلق سے لوازمات کی تکمیل کے بعد کلیکٹر درخوات دہندگان کو ہندوستانی شہریت دے گا اور سرٹیفیکٹ بھی جاری کرے گا۔