گجرات کے احمدآباد میں واقع سنی مسلم وقف کمیٹی اور مدینہ خدمت ٹرسٹ کی جانب سے مشترکہ طور پر احمدآباد کے ٹیگور ہال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس سول سروسز کی تعلیم دینے کے غرض سے سلطان احمد انسٹیٹیوٹ آف سول سروسز احمدآباد کا افتتاح کیا گیا۔ Inauguration Sultan Ahmed Institute of Civil Services in Ahmedabad
اس دوران ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر ایم اے نرماوالا نے کہا کہ 'آج احمدآباد سنی مسلم وقف کمیٹی اور مدینہ خدمت ٹرسٹ کی جانب سے مشترکہ طور پر سلطان احمد انسٹیٹیوٹ آف سیول سروسز احمد آباد (SICSA) نامی ایک انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس انسٹیٹیوٹ کے ذریعے ہمارا ویژن ہے کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو آئی اے ایس، آئی پی ایس بنایا جائے۔ تاکہ وہ ملک کے لیے بہتر حدمات انجام دے سکیں۔ Inauguration Sultan Ahmed Institute of Civil Services in Ahmedabad
Shiksha Institute in Ahmedabad احمدآباد میں سلطان احمد انسٹیٹیوٹ آف سیول سروسز کا افتتاح کیا گیا - Civil Services Preparation at Siksha Institute
احمدآباد سنی مسلم وقف کمیٹی اور مدینہ خدمت ٹرسٹ کی جانب سے مشترکہ طور پر سول سروسز کی تعلیم دینے کے غرض سے سلطان احمد انسٹیٹیوٹ آف سول سروسز احمدآباد کا افتتاح کیا گیا۔
احمدآباد میں سلطان احمد انسٹیٹیوٹ آف سیول سروسز کا افتتاح
وہیں احمدآباد سنی مسلم وقف کمیٹی کے ٹرسٹی سید میاں سید نے کہا کہ سنی مسلم وقف کمیٹی کے پاس کچھ پیسے بچے ہیں۔ اسی پیسے سے اس کام کی شروعات کی گئی ہے، اور ہمارا منصوبہ تعلیمی حلقے میں بہتر کام کرنے کا ہے۔ تاکہ کثیر تعداد میں بچوں کو آئی اے ایس، ائی پی ایس بنایا جاسکے۔ اس حوالے سے جی پی ایس سی اور دوسرے مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے کلاسز بھی چلائے جارہے ہیں۔