ملک کے طول و عرض میں یکے بعد دیگرے مسلم نام کے شہروں کے ناموں کو تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت احمد شاہ بادشاہ کے بساے ہوئے شہر احمدآباد شہر کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے ۔ریاست گجرات کے اسمبلی میں احمد آباد شہر کے نام کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ گجرات میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت احمدآباد شہر کا نام تبدیل کر کے کرناوتی کرنے کا دعوٰی کرتے رہی ہے۔
بی جے پی کی پریس نوٹ میں بھی احمدآباد کو کرناوتی لکھ جاری کیا جاتا ہے۔ گجرات میں گزشتہ 27 سالوں سے بی جے پی کی حکومت ہونے کے باوجود اب تک احمدآباد کانام تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔ایسے میں یہ معاملہ آج گجرات اسمبلی میں اٹھایا گیا۔اسمبلی کے اندر حکومت کی جانب سے یہ بتایا گیا ہے کہ اب تک احمدآباد شہر کا نام بدل کر کرناوتی کرنے کی تجویز اب تک گجرات حکومت نے مرکزی حکومت کو نہیں بھیجی ہے۔اسمبلی میں احمد آباد شہر کے نام کی تبدیلی کو لے کر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں حکومت کی جانب سے یہ بات کہی گئی۔