اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں چوبیس گھنٹوں کے اندر کورونا وائرس کے 4773 نئے معاملے درج

گجرات میں کورونا وائرس کے معاملوں میں کمی درج کی جارہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4000 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی کمی درج کی جا رہی ہے۔ کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کچھ حد تک کمی آئی ہے۔

gj_ahd_01_corona new cases 4773 in gujarat_av_7205053
گجرات میں چوبیس گھنٹے کے اندر کورونا وائرس کے 4773 نیے معاملے درج

By

Published : May 21, 2021, 10:22 AM IST

گجرات میں کورونا وائرس کے معاملوں میں کمی درج کی جارہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4000 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی کمی درج کی جا رہی ہے۔ کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کچھ حد تک کمی آئی ہے۔
اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 9000 کو تجاوز کر چکی ہے، جس کے سبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9404 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں 64 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں 24 گھنٹوں کے دوران 4773 نئے معاملے بھی سامنے آئے ہیں۔
کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 677798 پر پہنچ گئی ہے، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8308 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل فعال مریضوں کی تعداد 89018 ہے۔ جس میں سے 716 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم 88302 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 1079، سورت میں 297، بڑودہ میں 422، گاندھی نگر میں 58، بھاؤنگر میں51، بناس کانٹھا میں 65، راج کوٹ میں 192، سریندر نگر میں 32، پاٹن میں 59، امریلی میں 63، جام نگر میں 138، مہسانہ میں 97 اور کچھ میں 134 نئے معاملے کورونا وائرس کے درج کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details