اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد: رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا کی کورونا رپورٹ مثبت - لاک ڈاؤن

گجرات کے شہر احمدآباد کے جمال پور-کھاڑیہ کے رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا جانچ کے بعد کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ آج ہی انہوں ریاست کے وزیر اعلی وجئے روپانی کے ساتھ میٹنگ کی تھی جس سے معاملہ کافی سنجیدہ ہے۔

imran khedwala’s report is corona positive in ahmedabad gujrat
انہوں ریاست کے وزیر اعلی وجئے روپانی کے ساتھ میٹنگ کی تھی

By

Published : Apr 14, 2020, 11:32 PM IST

ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کے جمال پور-کھاڑیہ کے رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا جانچ کے بعد کورونا مثبت پائے گئے ہے۔ جس کی وجہ سے امکان ہے کہ ریاست کے وزیر اعلی وجئے روپانی بھی کورونا مثبت ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ عمران کھیڑا والا کی رپورٹ مثبت آنے سے قبل ہی آج عمران کھیڑا والا نے روپانی سے ملاقات کی تھی۔ ابھی یہ اطلاع ملی ہے کہ وزیر اعلی وجئے روپانی کسی افسر سے ملاقات نہیں کریں گے۔

رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا


رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا کی رپورٹ مثبت سامنے آنے سےاعلی سطح پر کورونا ٹرانسمیشن پھیلنے کے خدشے ہیں۔ عمران سے ملاقات کی وجہ سے تمام وزراء اور عہدیدار جو اب وزیر اعلی وجئے روپانی کے ساتھ موجود تھے انہیں اب قرنطینہ میں رکھنا پڑے گا۔

انہوں ریاست کے وزیر اعلی وجئے روپانی کے ساتھ میٹنگ کی تھی

اطلاعات کے مطابق اب سے ریاست کے وزیر اعلی روپانی کسی بھی عہدیدار سے ملاقات نہیں کریں گے۔ وہ صرف ویڈیو کانفرنس یا ٹیلیفون کے ذریعہ میٹنگ کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی روپانی نے آج احمدآباد کے فصیل شہر علاقوں میں کرفیو لگانے کے لیے نتن پٹیل، پردیپ سنگھ جڈیجا اور کوٹ ایریا کے ممبران اسمبلی غیاث الدین شیخ، شیلیش پرمار سے ملاقات کی تھی، جہاں کرفیو کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔



ایسے میں عمران کھیڑا والا کی رپورٹ کورونا مچبت آنے پر بڑا خطرہ پیدا ہونے کا امکان ہے کیونکہ عمران کھیڑا والا کئی دنوں سے اعلی افسران سے مل کر کورونا سے نمٹنے کے لیے خدمات انجام دے رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details