کانگریس کے ایم ایل اے عمران کھیڑا والا نے گجرات حکومت پر ایک بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'احمد آباد میں 35 فیصد لوگ کورونا متاثر ہو چکے ہیں۔ لاک ڈوان کے دوران گجرات میں ہر روز تقریباً 300 نئے کورونا کے معاملے سامنے آ رہے تھے لیکن اب جب ان لاک شروع ہو چکا ہے تب سے گجرات میں کورونا کے معاملے ہر روز ہزار سے زیادہ درج ہوتے نظر آ رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ گجرات حکومت کورونا مریضوں کی تعداد اور اموات کی تعداد چھپا رہی ہیں۔
گجرات: 'کورونا ٹیسٹنگ' پر عمران کھیڑا والا نے اٹھائے سوال
ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھتے جا رہے ہیں۔ ریاست میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 75 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایسے میں احمدآباد کے جمال پور کھاڑیہ علاقے کے رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا نے حکومت پر کورونا ٹیسٹنگ کی تعداد کو چھپانے کا الزام لگایا اور کورونا ٹیسٹنگ کے تعلق سے کئی سوال اٹھائے۔
اس درمیان احمد آباد کے جمال پور کھاڑیہ کے رکن اسمبلی اور کانگریسی لیڈر عمران کھیڑا والا نے ضلع انتظامیہ اور گجرات حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اے ایم سی اور حکومت احمد آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد کو چھپا رہی ہے۔ اگر زیادہ ٹیسٹنگ ہو تو احمدآباد میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد 35 فیصد سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ روزانہ ایک ہزار سے زائد کورونا کے معاملے سامنے آ رہے ہیں لیکن موت کی تعداد ہر روز کم بتائی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر صحیح طریقے سے کورونا پازیٹیو معاملوں کی کل تعداد کی گنتی نہیں کی گئی تو ریپڈ ٹیسٹ میں آنے والے مثبت لوگوں کو ہوم کورنٹائن کر دیا جاتا ہے اس لیے احمدآباد کے حالات ووہان جیسے بن سکتے ہیں۔