اردو

urdu

ETV Bharat / state

گراؤنڈ رپورٹ: لاک ڈاؤن کا خواتین کی زندگی پر اثر - پرواز تنظیم کی رکن خیرالنسا

عالمی وبا کورونا وائرس نے ہر طبقے کے ہر فرد کو متاثر کیا ہے، لیکن اس کے اثرات آخر خواتین پر کیا پڑے۔ آئیے جانتے ہیں اس خصوصی رپورٹ میں۔

لاک ڈاؤن کا خواتین کی زندگی پر اثر
لاک ڈاؤن کا خواتین کی زندگی پر اثر

By

Published : Sep 10, 2020, 12:56 PM IST

ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں کورونا وائرس کے بعد نافذ کردہ لاک ڈاؤن نے ہر شعبے اور ہر شخص کو متاثر کیا ہے اور ایسا مانا جاتا ہے کہ لاک ڈاون کا سب سے زیادہ اثر خواتین کی زندگی پر ہوا ہے۔

لاک ڈاؤن کا خواتین کی زندگی پر اثر

اس تعلق سے 'ایکشن ایڈ' اور 'پرواز' تنظیم نے ایک سروے کی شروعات کی ہے، یہ سروے ملک کی گیارہ ریاستوں میں کیا جا رہا ہے۔

سروے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد سب زیادہ خواتین کو ملازمت سے نکالا گیا ہے، اس سروے میں ان سبھی مسائل کو باہر لانے کی کوشش کی گئی ہے

اس تعلق سے پرواز تنظیم کی رکن خیرالنسا کا کہنا ہے کہ 'ینگ اربن ویمن' پروگرام کے تحت 'پرواز' اور 'ایکشن ایڈ' نے ایک سروے شروع کیا ہے جس میں خاص طور سے لاک ڈاؤن کا خواتین کی زندگی پر کیا اثر ہوا، تاہم آن لائن تعلیم خواتین کے لیے کیسی رہی اس تمام موضوعات پر بات کی گئی ہے۔

اس سے نوجوان لڑکیوں کو پڑھائی میں کون سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا؟

اتنا ہی نہیں بلکہ یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ اس سے نوجوان لڑکیوں کو پڑھائی میں کس طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا؟

سروے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد سب زیادہ خواتین کو ملازمت سے نکالا گیا ہے، اس سروے میں ان سبھی مسائل کو باہر لانے کی کوشش کی گئی ہے۔

شہر احمدآباد میں کوروناوائرس کے بعد نافذ کردہ لاک ڈاؤن نے ہر شعبے اور ہر شخص کو متاثر کیا ہے اور ایسا مانا جاتا ہے کہ لاک ڈوان کا سب سے زیادہ اثر خواتین کی زندگی پر ہوا ہے

واضح رہے کہ اب تک اس مشترکہ تنظیم نے احمدآباد میں 50 خواتین کا سروے کیا ہے۔

سروے کا یہی مقصد ہے خواتین کی زندگی میں جو لاک ڈاؤن سے بدلاؤ آیا ہے اور جن پریشانیاں کا سامنا انہیں کرنا پڑا، اسے انہیں باہر لاکر اس کا حل نکالا جائے۔ اور اس تعلق سے حکومت سے بات کی جائے تاکہ ایسی خواتین کی مدد کی جاسکے۔

اس تعلق سے 'ایکشن ایڈ' اور 'پرواز' تنظیم نے ایک سروے کی شروعات کی ہے، یہ سروے ملک کی گیارہ ریاستوں میں کیا جا رہا ہے

اس تعلق سے سروے کا فارم بھرنے والی لڑکیوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اس سروے کو سمجھا اور اس کا مطالعہ کیا۔ ہم نے اپنی اپنی تکالیف کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس فارم کو پرُ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈوان میں ہماری زندگی پوری طرح بدل گئی ہے۔ پڑھائی میں بھی بہت سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ جلد از جلد اس کا کوئی راستہ نکالے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details