پولیس نے بتایا کہ اجی ڈیم کے علاقہ کے پیپڑیا گاؤں میں شیتلا ماتا مندر کے نزدیک آج علی الصبح گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی تھی۔ اس دوران ایک ٹرک سے شراب کی 7920 بوتلیں ضبط کر لی گئیں۔ ضبط شدہ شراب کی قیمت 32 لاکھ 28 ہزار روپے بتائی جارہی ہے جبکہ ٹرک کی قیمت 15 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔
گجرات: لاکھوں روپیے کی غیر قانونی شراب برآمد - دو افراد گرفتار
گجرات پولیس نے راجکوٹ شہر کے دو الگ الگ علاقوں سے پیر کے روز 51 لاکھ روپے سے زائد غیر قانونی شراب برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
اس معاملے میں راجستھان کے باڑمیر کے ماجی کا تلہ کا رہنے والے نواب خان (40) کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اسی طرح ڈی سی بی علاقے میں احمد آباد قومی شاہراہ پر ملیاسن گاؤں کے نزدیک ایک ہوٹل کے پاس کھڑی گاڑی سے تیل کےڈبوں کی آڑ میں چھپا کر رکھی غیر قانونی شراب کی 4728 بوتلیں ضبط کر لی گئیں۔ ضبط شدہ شراب کی قیمت 18 لاکھ 91 ہزار 200 روپے بتائی گئی ہے، جبکہ گاڑی کی قیمت 10 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
اس سلسلے میں پولیس نے ممبئی کے رہنے والے شیدرپال سنگھ (41) کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ضروری کاروائی شروع کر دی ہے ۔