گجرات کے شہر راج کوٹ کے آجی ڈیم علاقہ میں پیر کے روز 29 لاکھ روپے سے زائد کی غیرقانونی شراب برآمد کر کے دولوگوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
پولیس نے بتایا 'اطلاع کی بنیاد پر لوٹھڈا اور پڈولا گاوں کے درمیان ایک کارخانہ کے نزدیک علی الصبح چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران وہاں سے غیر قانونی شراب کی 7356 بوتلیں، ایک جیپ اور ایک دوپہیہ گاڑی کو ضبط کرلیا گیا۔ ضبط شدہ شراب کی قیمت 29,42,400 روپے، جیپ کی چار لاکھ اورموٹر سائیکل کی 30ہزار روپے بتائی جارہی ہے'۔