اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے این یو کی حمایت میں احمد آباد کے طلبا سڑکوں پر - وزیر اعظم نریندر مودی کو جنرل دائر اور ہٹلر کہا

ملک بھر میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہے. وہیں جے این یو طلبا پر ہوئے حملے کے خلاف احمدآباد کے آئی آئی ایم کے باہر طلبا نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جے این یو کے طلبا کی حمایت میں احمد آباد کے طلبا سڑکوں پر
جے این یو کے طلبا کی حمایت میں احمد آباد کے طلبا سڑکوں پر

By

Published : Jan 7, 2020, 8:30 AM IST

اس پرامن احتجاج میں اے بی وی پی کے کارکنان نے تشدد برپا کرنے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے اے بی وی پی کے چار کارکنان کو گرفتار کیا اور مظاہرے کو پرامن طریقے سے مکمل ہونے دیا۔

جے این یو کے طلبا کی حمایت میں احمد آباد کے طلبا سڑکوں پر

مظاہرین نے جے این یو طلبا پر ہوئے حملے کی شدید مذمت کی۔

اس مظاہرے اور میں طلبا اور اور سماجی کارکنان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو جنرل دائر اور ہٹلر کہا، اس احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں طلبا نے شرکت کی۔

طلبا نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف آواز بلند کی اور حب الوطنی کے گیت گائے اور انقلاب زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے۔

واضح رہے کہ احمدآباد کے آئی آئی ایم کے باہر مختلف یونیورسٹیز کے طلبا اور سماجی کارکنان نے ہاتھوں میں پوسٹر پلے کارڈ لے کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور منہ پر پٹی باندھ کر بتایا کہ دفعہ 144 کے ذریعے کس طرح سے لوگوں کو خاموش کیا جا رہا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details