اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹھیلے والوں کی جانب سے افطاری کا انتظام - gujrat

ریاست گجرات کے احمدآباد کا تاریخی لال دروازہ، بھدر قلع اور تین دروازہ تجارتی مراکز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

فائل فوٹو

By

Published : May 11, 2019, 7:52 PM IST

Updated : May 11, 2019, 10:10 PM IST

ماہ رمضان میں ان بازاروں کی رونق مزید بڑھ جاتی ہے، ایسے میں احمدآباد کے مختلف ٹھیلے والوں کی جانب سے روز افطار کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے، یہاں بڑی تعداد میں لوگ افطار کر نماز ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

افطاری کا اہتمام کرنے والے شفیق احمد نے کہا کہ ہم نے شروعات میں پانچ دس لوگوں کی افطاری کا انتطام کیا تھا لیکن وقت کے ساتھ لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا اور انتظامات میں بھی اضافہ کیا گیا۔


اقبال قاضی نے کہا کہ گذشتہ تیس برس سے یہاں افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔احمدآباد میں رمضان کی رونق کو برقرار رکھنے کے لیے ہم خود افطاری کا انتظام کرتے ہیں اور لوگوں کو بلا کر افطاری کراتے ہیں۔

وہیں افطار میں شریک ایک روزہ دار نے کہا کہ یہاں افطار کے لئے کافی اچھا انتظام کیا جاتا ہے۔ یہاں افطار کرنے سے ہمارا وقت بھی بچتا ہے اور ہمیں دیگر پریشانیوں سے راحت بھی ملتی ہے۔

Last Updated : May 11, 2019, 10:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details