اردو

urdu

ETV Bharat / state

Iftar at Shahi Jama Masjid in Ahmedabad: احمدآباد کی شاہی جامع مسجد میں افطار کا روح پرور منظر

احمدآباد کے مانک چوک علاقے میں واقع شاہی جامع مسجد میں دو سال بعد ایک بار پھر روزہ دار بڑی تعداد میں افطار کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ پانچ ہزار سے زیادہ لوگ یہاں ہر روز افطار کرنے آتے ہیں۔ Iftar Arrangement at Shahi Jama Masjid in Ahmedabad

احمدآباد کی شاہی جامع مسجد میں افطار کا روح پرور منظر
احمدآباد کی شاہی جامع مسجد میں افطار کا روح پرور منظر

By

Published : Apr 25, 2022, 7:34 PM IST

Updated : Apr 25, 2022, 7:53 PM IST

احمدآباد:ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کی شاہی جامع مسجد میں رمضان کی رونقیں دوبالا نظر آرہی ہیں۔ احمدآباد کے مانک چوک علاقے میں واقع شاہی جامع مسجد میں دو سال بعد ایک بار پھر روزہ دار بڑی تعداد میں افطار کے لیے پہنچ رہے ہیں اور رمضان کے روح پرور مناظر کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ شاہی جامع مسجد احمد آباد کے اہم مرکزی بازار میں واقع ہے۔ یہاں لال دروازہ، بھدر قلع، مانک چوک، رتن پول، پان کور ناکہ، ریلیف روڈ جیسے بازار کے دوکاندار و خریدار، مرد و خواتین روزہ دار افطار کے لیے جامع مسجد میں آتے ہیں اور گھنٹوں پہلے سے افطار کی تیاریوں میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ Iftar in Shahi Jama Masjid after two years

احمدآباد کی شاہی جامع مسجد میں افطار کا روح پرور منظر

اس تعلق سے جامع مسجد کے شاہی امام مفتی شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ 'گزشتہ دو تین سال کے بعد اس سال ماہ رمضان میں لوگوں میں خوشی کی لہر ہے۔ ہر مساجد میں تراویح کے نماز بڑے سکون کے ساتھ ادا کی جا رہی ہے اور احمد آباد کی 600 سال قدیم شاہی جامع مسجد میں تین سال کے بعد رمضان کے روح پرور مناظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس سال بڑی تعداد میں روزہ دار نماز، تراویح اور افطار کرنے جامع مسجد پہنچ رہے ہیں۔'

ان روزہ داروں کے لیے جامع مسجد میں موجود خادم خصوصی انتظام کرتے ہیں۔ پانچ ہزار سے زیادہ لوگ یہاں ہر روز افطار کرنے آتے ہیں۔' اس تعلق سے خادم احمد میاں شیخ نے بتایا کہ 'اس سال شاہی جامع مسجد کا ماحول بہت اچھا ہے۔ پانچ ہزار سے زیادہ لوگ یہاں ہر روز افطار کرنے آتے ہیں، ان کے لیے خصوصی انتظام کیا جاتا ہے، گرمی کے حساب سے اس سال ہم نے پانی اور شربت کا انتظام کیا ہے یہاں جو بھی افطار کرنے آتے ہیں، ان کو ہم شربت و پانی پیش کرتے ہیں جو مفت ہوتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Iftar at Hazrat Nizamuddin Dargah: درگاہ حضرت نظام الدین میں افطار کا انتظام

احمدآباد شاہی جامع مسجد میں روزہ افطار کرنے صرف گجرات ہی نہیں بلکہ دوسری ریاستوں کے لوگ شریک ہوتے ہیں اور افطار کا لُطف اٹھاتے ہیں۔ اس موقع پر بنگال سے آئے ایک روزہ دار نے کہا کہ 'ہم رمضان کی مناسبت سے احمد آباد شاہی جامع مسجد میں افطار کرنے آئے ہیں۔ یہاں کا منظر دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے، بہت اچھا ماحول لگ رہا ہے۔' جامع مسجد میں بڑی تعداد میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی روزہ افطار کرنے آتی ہیں۔ اس موقع پر خاتون روزہ دار کا کہنا ہے کہ 'ہم لوگ ہر سال یہاں روزہ افطار کرنے آتے ہیں، ہم پوری فیملی کے ساتھ یہاں آتے ہیں اور یہاں بہت ہی خوبصورت منظر ہوتا ہے۔' احمدآباد کی شاہی مسجد واحد ایسی مسجد ہے جہاں اتنی بڑی تعداد میں لوگ افطار کرنے آتے ہیں اور رمضان کے روح پرور مناظر کا لطف اٹھاتے ہیں۔

Last Updated : Apr 25, 2022, 7:53 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details