گجرات میں سورت کے ادھنا میں ایک ضعیف خاتوں کو اس کے شوہر اور بیٹوں نے 22 سال سے گھر میں بندھک بناکر رکھا ہے۔ اس واقعے کی اطلاع پا کر جب ایک این جی او نے خاتون کو رہا کرانے اس کے گھر پہنچی تو گھر والوں نے خاتون کو رہا کرنے سے انکار کردیا۔ Husband Kept His Wife under House Arrest for 22 Years
اطلاعات کے مطابق گنگابا چیریٹیبل ٹرسٹ کی ایک رکن جلپا بین سونانی نے اس حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز انہیں اطلاع ملی تھی کہ اُدھنا سوسائٹی میں ایک خاندان نے اپنے گھر کی عورت کو گزشتہ 22 سالوں سے گھر میں قید کرکے رکھا ہے۔ اس اطلاع کے بعد ہم اپنے کارکنان کے ساتھ سوسائٹی پہنچے جہاں 50 سالہ خاتوں منیشا بین کو ان کے گھر والوں نے گونڈی میں قید کرکے رکھا تھا، عورت کی حالت بہت خراب تھی۔