اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ayesha suicide case: عائشہ خودکشی کیس میں شوہر کو 10 سال کی قید - Husband accused in Ayesha suicide case

سابرمتی ندی میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے والی عائشہ کے مقدمے پر آج احمدآباد کی خصوصی عدالت نے سماعت کرتے ہوئے معاملے میں قصوروار قرار دیے گئے عارف خان کو 10 سال کی سزا سنائی۔ Ayesha suicide case

عائشہ خودکشی کیس میں شوہر کو 10 سال کی قید
عائشہ خودکشی کیس میں شوہر کو 10 سال کی قید

By

Published : Apr 28, 2022, 6:20 PM IST

احمدآباد:گجرات کے احمدآباد کی عائشہ عارف خان نے 25 فروری 2021 کو سابرمتی ندی میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی تھی، اس معاملے پر آج احمدآباد کی خصوصی عدالت سماعت کرتے ہوئے معاملے کی قصوروار عارف خان کو 10 سال کی سزا سنائی۔ Ayesha suicide case


اطلاعات کے مطابق عائشہ نے خود کشی کرنے سے پہلے ایک ویڈیو اپنے شوہر عارف خان کو بھیجی تھی جس میں عائشہ نے کہا تھا کہ اے پیاری سی ندی مجھے اپنی آغوش لے لے۔ میں ہواؤں کی طرح ہوں، بس بہتے رہنا چاہتی ہوں۔ دعاؤں میں یاد رکھنا، پتا نہیں جنت ملیں نہ ملیں۔ اس دوران عائشہ نے مرنے سے قبل اپنے شوہر سے 72 منٹ فون پر بات بھی کی تھی۔

ویڈیو
عائشہ کے مقدمے کا فیصلہ آنے کے بعد عائشہ کے والد لیاقت علی مکرانی نے کہا کہ 25 فروری 2021 کو عائشہ نے خود کشی کی تھی جس کی سماعت پانچ ٹرم میں ہوئی اور آج خصوصی عدالت نے فیصلہ سنایا جس میں عائشہ کے شوہر عارف خان کو قصوروار ٹہراتے ہوئے کورٹ نے 10 سال کی سزا سنائی ہے۔ Husband gets 10 years in jail in Ayesha suicide case


انہوں نے کہا کہ کورٹ سے ہماری بہت امید تھی اور کورٹ میں یہ کیس 13 مہینے چلا۔ آج کورٹ نے اسے 10 سال کی سزا دی جو بہتر سزا ہے۔ اب ہماری بیٹی تو واپس نہیں آئے گی لیکن اس فیصلے سے ہمارے دل کو سکون ملا ہے۔ انہوں نے تمام بیٹیوں کو یہ پیغام دیا کہ تم خود کشی مت کرنا، اپنے حق کے لیے لڑنا۔ عائشہ تو مجبور ہوگئی تھی آپ مجبور مت ہونا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details