اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن سے پریشان مجسمہ ساز نے اپنی زبان کاٹ لی

مدھیہ پردیش کا رہنے والا ویویک گجرات میں مجسمہ سازی کا کام کرتا تھا، اس نے لاک ڈاؤن سے پریشان ہو کر اپنی زبان کاٹ لی۔

worker cut his tounge
worker cut his tounge

By

Published : Apr 19, 2020, 2:25 PM IST

چوبیس سالہ ویویک شرما مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا سے تعلق رکھتا ہے، وہ کچھ عرصے سے گجرات میں مجسمہ سازی کا کام کر رہا تھا۔

ویویک نے گجرات کے ضلع بنسکنتھا کے ایک مندر میں اپنی زبان کاٹ لی۔ جبکہ کچھ اطلاعات میں دعوی کیا گیا ہے کہ دیوی کو راضی کرنے کے لیے ویویک نے یہ قربانی دی ہے لیکن پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ویویک ہفتے کے روز نندیوشوری گاؤں کے نندیشوری مندر میں خون سے لت پت ملا، جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا۔

پولیس کے ایک سب انسپیکٹر ایچ ڈی پرمار نے کہا 'ہم نے ویویک کو ہاتھ مں کٹی ہوئی زبان پکڑے ہوئے دیکھا جس کہ بعد اسے سوئی گام ہسپتال میں داخل کروایا گیا'۔

جس مندر میں ویویک نے اپنی زبان کاٹی، اس مندر کی بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے نگرانی کی جاتی ہے، ویویک ایک دوسرے مندر میں جو 14 کلو مٹر دور ہے وہاں کا کرتا تھا۔

بی ایس ایف کے ایک مقامی عہدیدار نے بتایا 'ویویک شرما نے دیوی کو قربانی دینے کے ذریعہ اپنی زبان پیش کرنے کے بارے میں سوچا ہوگا تاکہ حالات بدلے اور وہ اپنے گھر لوٹ سکے'۔

تاہم پولیس نے کہا 'وہ تک تک کچھ نہیں کہ سکتے، جب تک ویویک صحتیاب ہوتا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details