سب سے خوبصورت تعزیےکو انعامات و مومینٹو دیتے ہیں، لیکن رواں برس رتھ یاترا نکالے پر پابندی گجرات ہائی کورٹ نے پابندی عائد کردی ہے۔
اس پر سینٹرل تعزے کمیٹی کے صدر پرویز مومن نے کہا کہ رتھ یاترا و محرم احمدآباد کی پہچان ہے، ہم ہمیشہ سے رتھ یاترا سے قبل جگن ناتھ مندر کے مہنت دلپ داس جی مہاراج کو مبارکباد پیش کرنے مندر جاتے تھے۔ انہیں تعزیہ کمیٹی کی جانب سے قومی اتحاد کی نشانی کے طور پر ایک مومینٹو عنایت کرتے تھے۔
احمدآباد کی دیگر تنظیموں سے جڑے لوگ بھی مہنت سے ملنے جاتے تھے۔ تاہم رتھ یاترا کے روڈ پر جگہ۔ جگہ مسلم برادری کے لوگ شان و شوکت کے ساتھ رتھ یاترا کا استقبال کرتے تھے اور امن و امان کے ساتھ رتھ یاترا نکالنے میں پولس کا پورا تعاون کرتے تھے۔