اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bilkis Bano Case ہند مسلم ایکتا کمیٹی کا بلقیس بانو کی حمایت میں ریلی نکالنے کا اعلان

ہند مسلم ایکتا کمیٹی کی جانب سے بلقیس بانو کی حماعت میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ جنسی زیادتی معاملے میں رہائی پانے والے گیارہ قصورواروں کو دوبارہ جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ Hindu Muslim Ekta on Bilkis Bano Case

ہند مسلم ایکتا کمیٹی کی جانب سے بلقیس بانو کی حماعت میں ریلی نکالنے کا اعلان
ہند مسلم ایکتا کمیٹی کی جانب سے بلقیس بانو کی حماعت میں ریلی نکالنے کا اعلان

By

Published : Sep 17, 2022, 3:20 PM IST

احمدآباد: گجرات کے شہر احمدآباد میں ہند و مسلم ایکتا کمیٹی کے ذمہ دار اور آئی آئی ایم کے پروفیسر سندیپ پانڈے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے لیے شرم کی بات ہے کہ بلقیس بانو جنسی زیادتی معاملے میں ملوث 11 قصورواروں کو گجرات حکومت کی جانب سے رہا کیا جانا افسوسناک ہے۔ مجرموں کی رہائی کے باوجود ہم خاموش بیٹھے ہیں۔ Hindu Muslim Ekta Will Organise Rally In Favour Of Bilkis Bano

ہند مسلم ایکتا کمیٹی کی جانب سے بلقیس بانو کی حماعت میں ریلی نکالنے کا اعلان

انہوں نے کہاکہ کچھ ہندوتو وادی اس معاملے میں رہائی پانے والے مجرموں کو برہمن کہہ رہے ہیں۔ اس سے سماج کو کیا پیغام جائے گا۔ اس کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہیں ہے۔ اگر ریپ کرنے والوں اور قاتلوں کو مہذب سمجھا جائے تو ہمارے معاشرے کی اخلاقی اقدار کو از سر نو تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ Hindu Muslim Ekta on Bilkis Bano Case

ان کا کہنا ہے کہ اس لئے ہم بلقیس بانو کی حمایت کر رہے ہیں۔بلقیس بانو کو انصاف دلانے کے لئے پیدل مارچ کرنے والے ہیں. یہ پیدل مارچ 26 ستمبر 2022 سے رندھیک پور بلقیس بانو کے گاؤں سے شروع ہوکر 4 اکتوبر2022 تک احمدآباد کی سابرمتی آشرم میں مکمل کی جائے گی. اس کے لئے ہندو مسلم اتحاد کے ساتھ لوگ پیدل مارچ میں شامل ہوں گے اور بلقیس بانوکو انصاف دلانے کی مانگ کریں گے.

یہ بھی پڑھیں:Congress on Modi Medical College ایل جی میڈیکل کالج کا نام نریندرمودی میڈیکل کالج رکھنے پر کانگریس کا اعتراض

وہیں وڈگام کے رکن اسمبلی جگنیش میوانی نے اس معاملے پر کہا کہ گجرات میں بڑے شرم کی بات ہے کہ جنسی زیادتی کرنے والوں کو آزاد چھوڑ دیا جاتا ہے ۔ انہیں برہمن سنسکاری خاندان کا کہا جاتا ہے. ہم سب کو ہندوستانی فخر ہے ۔گجرات مہاتما گاندھی اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سرزمین ہے۔ وہاں ایسے گھناؤنے کام کرنے پر لوگ خاموش بیٹھے ہیں. Hindu Muslim Ekta Will Organise Rally

ABOUT THE AUTHOR

...view details