اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drugs Recovered In Rajkot گجرات کے راجکوٹ میں 214 کروڑ روپے کی ہیروئن ضبط

گجرات اے ٹی ایس نے راجکوٹ میں 214 کروڑ روپے کی ہیروئین ضبط کی۔ ساتھ ہی اس معاملے میں ایک نائجیرین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

گجرات کے راجکوٹ میں 214 کروڑ روپے کی ہیروئن ضبط
گجرات کے راجکوٹ میں 214 کروڑ روپے کی ہیروئن ضبط

By

Published : May 13, 2023, 10:55 PM IST

گجرات اے ٹی ایس کہ ٹیم میں راجکوٹ کے پڈھاری کے نزدیک نیا گاؤں کے قریب 214 کروڑ روپے کی ہیروئن ضبط کی۔ اس معاملے میں گجرات کی اے ٹی ایس نے ایک نائجیرین کو گرفتار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نائجیرین سے پوچھ گچھ کے دوران کئی چونکہ دینے والے انکشافات ہوئے ہیں۔ اے ٹی ایس نے بتایا کہ گرفتار کیا گیا نائجیرین نام بدل کر دہلی کے آنند وہار علاقے میں رہتا تھا اور منشیات کی ڈیلوری کے بعد اسے چھپانے کے لئے قریب ہی ایک مکان بھی کرائے پر لیا تھا۔

اس معاملے میں منشیات کو سمندر کے راستے راجکوٹ پہنچانے میں گجرات کے چار مقامی لوگوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ گجرات اے ٹی ایس کے اہلکاروں نے اس سلسلے میں مزید پوچھ گچھ کی اور اس پورے واقعے کی تفصیلات بتائیں کہ سورت کرائم برانچ کے اے سی بی بھاؤیش روزیا کو اطلاع ملی تھی کہ راجکوٹ پڈھاری کے قریب نیا گاؤں کے قریب ایک گو شالہ کے پاس دو دن سے ایک پارسل رکھا ہوا ہے۔ یہ پارسل پاکستان کے کراچی کے ڈرگ مافیا حاجی انور جکھو نے سمندر سے غیر قانونی طور سے گجرات میں بھیجا تھا۔ جس کے بعد جعفر نام کے شخص نے اسے جامنگر سے راج کوٹ کے پڈھاری لایا۔ جس کی ڈیلیوری ببلو نامی شخص سے لے کر دہلی میں ایک نائجیرین کو دینا تھا۔

اس معاملے کے اطلاع ملنے پر اے ٹی ایس کی ٹیم جمعرات کی رات نیارہ گاؤں کے پاس تلاشی شروع کی جس میں انہیں 31 پیکٹ ہیروئن ملے۔ جس کی قیمت بین الاقوامی بازار میں 214 کروڑ روپے ہے۔ اس ڈرگس کی ڈلیوری اوکاے نام کے نائجیرین وسنت وہار اتم نگر نئی دہلی میں کرنی تھی۔ اس بنیاد پر اے ٹی ایس اور سورت کرائم برانچ کی ٹیم نے جمعرات کی رات ہی دہلی سے اوکاے نام کے ایک نائجیرین باشندے کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ اس کے کرائے کے مکان کی جانچ کے دوران اے ٹی ایس کو پاسپورٹ سمیت کئی دستاویزات ملے ہیں، جس میں اس کا اصل نامEKWUNIFE OKAFOR MERCY ہے اور وہ لاگو سٹی اوسادی نائجیریا کا رہائشی تھا۔ اس کے گھر سے ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ وہ پاکستان کے ایک منشیات فروش سے رابطے میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Nacro Smugglers Arrested سرینگر میں دو منشیات فروش گرفتار، 70 کروڑ روپے مالیت کا ہیروئن ضبط

بتا دیں کہ اگست 2022 اس تک وہ وسنت وہار میں مقیم تھا اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں اس نے بتایا کہ دو روز قبل منشیات کو مکان میں چھپا رکھا تھا اور مقامی بازار میں فروخت کرنے والا تھا۔ یہ ڈرگ مافیا اس سے قبل ہزاروں کروڑ کی ہیروئن پہنچا چکا ہے۔ وہیں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے بعد کئی بڑے انکشافات سامنے آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details